کراچی، میرے چاچا شوکت حسین کو بازیاب کرایا جائے ،عدم موجودگی سے جائیداد پر ان کے عزیز قابض ہوچکے ہیں ،جلال حسین

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) چک نمبر63شفیع آباد کے رہائشی جلال حسین مہناس راجپوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے چاچا شوکت حسین ولد شیر زمان جس کو ایک منصوبے کے تحت ان کے قریبی عزیزو ں نے ان کی جائیدار پر قابض ہونے کی غرض سے غائب کروادیا ہے مجھے شک ہے کہ میرے چاچا شوکت حسین کو یا تو کسی نجی جیل میں قید کررکھا ہے یا پھر قتل کردیا گیا میں اپنی جائیدار کی غرض سے بیرون شہر میں تھا اور جب میں اپنے گاوں آتا تھا تو میرے عزیز مجھے ڈرا کر یہاں سے بھاگا دیتے تھے اب میں ہمیت کرکے واپس آیا ہوں تو اپنے چاچا شوکت حسین کو تلاش کررہا ہوں تو مجھے پتہ چلا ہے کہ اس کو میرے عزیزوں نے اس کی جائیدار پر قابض ہونے کی غرض سے منظر سے غائب کرکے اس کی تمام جائیداد پر قابض ہوچکے ہیں میری وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ میرے چاچا شوکت حسین کو بازیاب کرایا جائے اور اس کی جائیداد پر قابض افراد سے اس کی جائیداد کو خالی کرایا جائے میں نے کئی بار منگلی پولیس سے رابطہ کیا مگرمجھے ان تک پہنچ ہی نہ ہوسکی انھوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی کو میرے چاچا شوکت حسین کے بارے میں علم ہو تو مجھ سے ٹیلی فون نمبر03439456212پر رابطہ کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں