کراچی، شہریوںکو فراہمی ونکاسی آب کی بہترسہولیات کی فراہمی میں سندھ حکومت کا بھرپور تعاون ورہنمائی حاصل ہے،ایم ڈی واٹربورڈ

حالیہ بارشوں کا پانی سیوریج لائنوں اور مین ہولز میں ڈالے جانے کے باعث واٹربورڈ کی 200کے قریب سیوریج لائنیںدھنس گئی تھیں جن کی تبدیلی کا کام واٹربورڈنے ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا ٰبڑی تعداد میں لائنیں دھنسنے کے باعث واٹربورڈ کو بھاری مالی اخراجات برداشت کرنے پڑے ،شہریوںکے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروںکی بھی مدد لی جائے گی،انجینئر اسداللہ خان

پیر 21 اکتوبر 2019 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ شہریوںکو فراہمی ونکاسی آب کی بہترسہولیات کی فراہمی کے ضمن میں واٹربورڈ کو سندھ حکومت کا بھرپور تعاون ورہنمائی حاصل ہے،حالیہ بارشوں کا پانی سیوریج لائنوں اور مین ہولز میں ڈالے جانے کے باعث واٹربورڈ کی 200کے قریب سیوریج لائنیںدھنس گئی تھیں جن کی تبدیلی کا کام واٹربورڈنے ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا،بڑی تعداد میں لائنیں دھنسنے کے باعث واٹربورڈ کو بھاری مالی اخراجات برداشت کرنے پڑے ،شہریوںکے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروںکی بھی مدد لی جائے گی یہ بات انہوں نے رکن سندھ اسمبلی ،عدیل شہزاد، عبدالباسط ،صداقت حسین اور چیئرمین ڈی ایم سی غربی اظہار الدین احمدخان کے ساتھ آنے والے والے ضلع غربی کے یوسی چیئرمینوں کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوں میں منصفانہ تقسیم کیلئے ناغہ سسٹم پر سختی سے کاربند ہے ، اگر شہر کی کسی علاقہ سے پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایات موصول ہوتی ہے تو اس کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاتا ہے ،انہوں نے وفدکے استفسار پر بتایا کہ واٹربورڈ ضلع غربی میں فراہمی آب میں بہتری کیلئے مختلف مقامات پر نئے والوز نصب کرے گا ،انہوں نے کہا کہ ضلع غربی کے اکثر علاقوں میں لوگوں نے واٹربورڈ کی سیوریج لائنوں اور مین ہولز پر تجاوزات قائم کرلی ہیں ،خصوصاً گھروں کی گیلریاںاور کمرے بنا کر سیوریج کے مسائل پیدا کیئے جارہے ہیں ،واٹربورڈ کی لائنوں اور مین ہولز پر تعمیرات سے لائنوں کی صفائی ناممکن ہوگئی ہے ،اس سبب ان علاقوں میں سیوریج کے مسائل جنم لیتے ہیں ،منتخب نمائندے ان تجاوزات کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈ سے تعاون کریں ،اجلاس کے دوران وفد کے شرکاء نے ایم ڈی واٹربورڈ کو فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مختلف مسائل سے آگہا کیا جن کے خاتمہ کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ نے موقع پرہی واٹربورڈ کے افسران و انجینئر زکو ضروری ہدایات جاری کیں ،اجلاس میں واٹربورڈ کے چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس، چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد ،چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ،سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایم حب ،اسلم اعوان ، محمد ریاض سمیت دیگر انجینئر زاور افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں طے پایا کہ ضلع غربی میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کیلئے واٹربورڈ کے انجینئر ز،افسران اور منتخب نمائندوںکے اجلاس وقتاً فوقتاً منعقدکیئے جائیں گے ۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں