این آر او نہ دینے والے آج مولانا سے این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں ،فراز تنولی

منگل 22 اکتوبر 2019 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ایریا 111کے صدر فراز تنولی ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر سلطان بہادر ،غلام مصظفیٰ ایڈووکیٹ،قاضی زاہد ،حاجی پرویز،شیراز ٹیڈی خان،افسر عباسی اور دیگر نے کہا کہ کل تک جو این آر او نہ دینے کی باتیں کررہے تھے،وہ آج مولانا سے این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کشتی اس وقت بھنور میں پھنس چکی ہے اور یہ صرف اسی وقت نکل پائے گی جب حکومت قائد نواز شریف کو غیر مشروط طور پر رہا کریگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں