مولانا اسفند یار خان ؒ کی وفات اہل پاکستان کا ایک بڑانقصان ہے ،حامدالحق حقانی

حکومت دھرنے والوں سے مذاکرات کرکے پر امن اور قابل عمل حل نکالے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا مولانا اسفندیارخان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب

منگل 22 اکتوبر 2019 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلا م(س)ودفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مولانا اسفند یارخان نے اپنی ساری زندگی قال اللہ قال الرسول اور دین اسلام و قرآن کریم کی تبلیغ اوردین کی نشرواشاعت میں وقف کردی،جمعیت کے پلیٹ فارم سے انہوں نے سیاست کا آغاز کیا اور تمام عمر اپنے اکابر کے مشن کی تکمیل میں مصروف رہے،انہوں نے قید و بندکی صعوبتیں بھی برداشت کی اور ان پر قاتلانہ حملے بھی ہوئے اور ان کے فرزند مفتی عثمان یار خان کو شہید کردیا گیا لیکن مولانا اسفند یارخان کے پایہ استقلال میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ،ان کا اس دنیاسے چلے جانا ان کے خاندان اہل کراچی بلکہ اہل اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دار الخیر میں مولانا اسفندیارخان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت جب بھی کراچی تشریف لاتے تو ان ہی کے پاس قیام فرماتے،میں اس صدمے کو انکے خاندان کا نہیں بلکہ حقانی خاندان کا بھی نقصان سمجھتا ہوں ۔انہوں نے دھرنے کے حوالہ سے کہا کہ حکومت دھرنے والوں سے مذاکرات کرکے پر امن اور قابل عمل حل نکالے اور حکومت نے جو وزراء کی کمیٹی بنائی ہے اس پر ملک کے تمام سیاسی مذہبی رہنمائوں کو بھی اعتماد میں لے جمعیت علماء اسلام ہر اس تحریک کی حمایت کرے گی جو اسلام کی بالادستی اور شرعیت کے نفاذ کے لئے ہو۔

بھارت نے اس وقت کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیے اور 78روز سے وہاں کرفیو لگا ہوا ہے اس پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور دینامیں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے عالمی چیمپینوں کی زبانیں کنگ ہو جاتی ہیں میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھارت کے خلاف مجاہدین کے لئے بارڈر کھولنے کا اعلان کرے ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے جمعیت علماء اسلام کے پی کے کے امیر مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ اب ہم نے مولانا اسفند یار خان کے مشن کو آگے بڑھا کر ان کے اس مشن کو دین کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرنی ہیں جمعیت علماء ف کے مجلس شوری کے رکن قاری عثمان نے کہاکہ مولانا مرحوم ہم سب کے بڑے اور روحانی پیشواتھے ان کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے چکوال کے پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ مولانا مرحوم کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا ،جمعیت علماء اسلام کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ، حافظ احمد علی ،مفتی محمد نقشبندی رہنماجمعیت علماء اسلام، کراچی کے سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری مولانا مشتاق عباسی ۔

علامہ مولاناحماد مدنی ، مفتی عابد ،عبدالستار بلوچ ، مفتی محمد علی قمر،مفتی ظل الرحمن ، قاری عبدالحئی ، شاہد علی خان ،مفتی انس قاری سیف الرحمن ،قاری عبدالواہاب انقلابی مولانا اقبال اللہ ،مولانا ولی ہزاروی ،قاری اللہ داد ،مولاناعبدالستار ،مولاناعبدالماجد ،مولانامشتاق عباسی ،دیگر علماء نے خطاب کے دوران مولانا مرحوم نے اپنے اکابرکے مشن کو کبھی نہیں چھوڑا آج ہم تجدید عہد کے لئے جمع ہیں ہم نے مولانا اسفند یار خان کے مشن کو اپناکر زندگی گزارنی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں