بھارت مسلسل پاکستان کی سرحدوں تناؤاورجنگ کا ماحول پیداکررہاہے،حاجی حنیف طیب

منگل 22 اکتوبر 2019 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ،سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے عالمی رہنماؤں اقوام متحدہ سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مسلسل پاکستان کی سرحدوں تناؤاورجنگ کا ماحول پیداکررہاہے۔خطے میں امن وامان کی صورت حال مخدوش ہونے کے باعث سیاسی ،سماجی ومعاشی ترقی روبہ زوال ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کنٹرول لائن پرشدت پسندبھارتی وزیر اعظم مودی کی پاکستان دشمنی میں کنٹرول لائن پر غیراعلانیہ جنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری آبادیوں پر حملے بزدلانہ کارروائی ہے۔اس کا مقصدپاکستان کی سیاسی ،دفاعی اور معاشی قوت کو تباہ کرنااور جدوجہدآزادی کشمیر سے عالمی توجہ کو ہٹاناہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتمسلسل عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہاہے ۔عالمی ادارے ،طاقت ورممالک اورانٹرنیشنل میڈیاکو چاہیے کہ وہ بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرے۔انہوںنے مسلم ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیر،فلسطین،شام،افغانستان،لیبیا،عراق،یمن، روہنگیااور بھارتی مسلمانوں کے حقو ق کے لئے اپنا کرداراداکریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں