جامعہ کراچی، سیمینار بعنوان: ’’پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی سے بچائو اور اس کا حل ‘‘ 23 اکتوبر کو ہوگا

منگل 22 اکتوبر 2019 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈکمرشلائزیشن اور شعبہ نباتیات جامعہ کراچی کے اشتراک سے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی شمیل میموریل سیمینار بعنوان: ’’پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی سے بچائو اور اس کا حل ‘‘ بروز بدھ23 اکتوبر2019 ء کو صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارکریں گے جبکہ ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی ۔دیگر مقررین میںمعروف ماہرنباتیات وسابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،ڈاکٹر عاصم ریحان کاظمی،ڈاکٹر انجم نواب،ڈاکٹر لیلیٰ شہناز شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں