آزادی مارچ کیلئے ضلع غربی سے 500گاڑیوں پر مشتمل بڑاقافلہ روانہ ہوگا

تمام تیاریاں مکمل ،24اور25اکتوبرکوضلع کے تمام پی ایس میں دعوتی موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائے گی جے یو آئی کے آزادی مارچ نے مایوس اور ناامید لوگوں کو ایک نئی امید اور کمزوروں کو طاقت دی، مولانا عمر صادق مولانافخرالدین رازی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ضلع غربی سے آزادی مارچ کیلئے 500گاڑیوں پر مشتمل بڑاقافلہ27اکتوبرکوشاہراہ مفتی محمودؒ(حب ریور روڈ) سے روانہ ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،24اور25اکتوبرکوضلع کے تمام پی ایس میں دعوتی موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائے گی، یہ فیصلے جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کراچی کی ضلعی مجلس عاملہ اورتمام پی ایس کے امراء ونظمائے عمومی کا مشترکہ اجلاس میں کئے گئے، جو جامعہ رحمانیہ اورنگی ٹائون میں ضلعی امیر مولانا عمر صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی، مولانا نصیر الدین سواتی ،قاری اشرف مینگل،حاجی محمودخلجی، حبیب الرحمن خاطر، نیک امان اللہ مسعو ،قاری سعیدمہمند ،شریف گبول ، مفتی فیض الحق، مفتی محمد اشرف،مفتی محمد خالد مسعود، مفتی خلیل اللہ، مولانا تاج محمد، مفتی محمد اشرف، جے ٹی آئی ضلع غربی کے صدر سیف اللہ محسود سمیت سینئرارکان نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماضی کی روایات کے مطابق ضلع غربی کی جماعت آزادی مارچ میں سب سے بڑے قافلے کی ساتھ شریک ہوں گی، ضلع غربی سے آزادی مارچ کیلئے 500سے زائدگاڑیوںپر مشتمل بڑاقافلہ27اکتوبرکوشاہراہ مفتی محمودؒ(حب ریور روڈ) سے روانہ ہوگا،گاڑیوں کی بکنگ سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،عوام کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کیلئی24اور25اکتوبرکوضلع کے تمام پی ایس میں دعوتی موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائے گی جبکہ اتحادی جماعتوں سے بھی مشترکہ روانگی کیلئے رابطے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈرمولانا عمرصادق ،مولانافخرالدین رازی اور دیگر نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آرزاور منفی پروپیگنڈوں سے کٹھ پتلی حکمرانوں کی حواس باختگی صاف نظرآرہی ہے، جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کیلئے تاریخی تیاریوں اور منظم جدوجہد نے مایوس اور ناامید لوگوں کو ایک نئی امید اور کمزوروں کو طاقت دی،آزادی مارچ عوام کے حقوق اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق ان کو دلانے کیلئے کررہے ہیں،کٹھ پتلی حکومت کی ناقص پالیسیوںپاکستان مسائلستان بن چکا ہے، جلد عوام کا بپھرا ہوا سیلاب سب کچھ بہا لے جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں