پی ٹی آئی جمہوری حق غضب کرنے کیلئے قانونی حربے استعمال کررہی ہے‘ وقار مہدی

عمران نیازی جن کندھوں کے سہارے کھڑے ہیں وہ کندھے اور کرسیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں‘اقبال ساند ‘ لالا رحیم‘مشترکہ بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ، قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آمریت کی جو روش اپنائے ہوئے ہے اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ میڈیا کو کنٹرول کر کے اپوزیشن کو قیدوبند میں رکھ کر بھی پی ٹی آئی حکومت چلانے کی قابلیت نہیں رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے اپوزیشن کو کنٹینردینے کے دعوے کرتی تھی آج عوام کاجمہوری حق غضب کرنے کیلئے قانونی حربے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کی آواز دبا نے کے لئے گھٹیاں حرکات پر اتر آئی ہے اورپارٹی قائدین کی جانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔ عمران نیازی جن کندھوں کے سہارے کھڑے ہیں وہ کندھے اور کرسیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں اور بہت جلد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی ٹی آئی کی نالائق اور نااہل حکومت کو گھر کا راستہ دکھائے گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں