وزیراعلیٰ سندھ پولیس کی اپ گریڈیشن کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے،راجہ اظہر

پی ٹی آئی نے 9اکتوبر کو پولیس کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے درخواست دی تھی ، جمعہ تک جواب نہیں آیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سامنے احتجاج کریں،پی ٹی آئی رہنما

منگل 22 اکتوبر 2019 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی رہنماء ورکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ کی اپ گریڈیشنکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے آواز اٹھائی9 اکتوبر ہم نیدرخواست کی تھی پولیس اہلکاروں کے نوٹیفیکیشن وزیراعلٰی جاری کریں مگر چیف سیکریٹری اور وزیراعلیٰ سندھ پولیس اپگریڈیشن کے معاملہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے وزیراعلیٰ کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا سندھ حکومت کو مطلع کرتے ہیں کہ جمعہ تک جواب نہیں آیا تو پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سامنے احتجاج کریں گیپولیس کے جائیز مطالبات پورے ہونے چائییپولیس کے جائیز حق کے لیے پی ٹی آئی اراکین جمعہ کو نکلیں گیگفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس یو کے 400 طلبائ دربدر ہورہے ہیں ایس آئی پی کے 200 کو بھرتی کیا گیا 1200 کے لیٹر جاری نہیں کیے گئیاپنے حق کے لیے وہ احتجاج کرتے ہیں تو پولیس انہیں تشدد کا نشانہ بنالیتی ہے مزید کہا وزیر اعلیٰ ہاؤس صرف پیپلرزپارٹی کے لیے نہیں ہے ہم سب کے لیے ہے اگر جمعہ بروز 25 اکتوبر کو پولیس اپ گریڈیشن کے نوٹیفیکشن جاری نہ کیے گئے تو سی ایم ہاؤس جاکر احتجاج کریں گے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں