بھارت کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،محمد ثروت اعجازقادری

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے انتہا پسند دہشتگردوں کو داخل کردیا ہے،دہشتگردوں کی سرپرستی مودی اور انڈین آرمی چیف کررہے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

منگل 22 اکتوبر 2019 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے انتہا پسند دہشتگردوں کو داخل کردیا ہے،دہشتگردوں کی سرپرستی مودی اور انڈین آرمی چیف کررہے ہیں ،بھارت جارحانہ رویئے سے باز آجائے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پوری طاقت کے ساتھ منہ توڑ جواب دے گی ،مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ افراد کو 80دنوں کو محصور کیا ہوا ہے ،کشمیر میں اسلحہ لاٹھی ،کلہاڑیوں کے ساتھ آر ایس ایس کا مارچ کھلی دہشتگردی ہے،بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیکر اقتصادی پابندی عائد کی جائے ،مودی کو دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے پر عالمی ادارے گرفتار کرکے کاروائی عمل میں لائیں ،مودی اور انڈین آرمی چیف کے بار بار جھوٹے دعوئے اور الزام تراشیوں کا پول کھل چکا ہے ،انڈین آرمی چیف کا دہشتگرد کیمپس پر حملہ کے جھوٹے دعوئے بے نقاب ہوگئے ،غیر ملکی سفاتکاروں نے دیکھا کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ،بھارتی سفاتکار نے پاکستان کی دعوت پر نہ آکر اخلاقی جرأ ت کھو دی اور جھوٹ کا بھانڈہ کھل گیا ،ایل او سی پر شہری آبادیوں کو بھارت نشانہ بنارہا ہے عالمی ادارے نوٹس لیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور انڈین آرمی کے جھوٹے دعوئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے دعوئے بے نقاب ہوچکے بھارتی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،پاکستان کی22کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،آر ایس ایس کا نظریہ بھارت کی بربادی کا سبب بن رہا ہے ،کشمیر کے مظلوموں کو آر ایس ایس کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،پوری قوم آرمی چیف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا جائے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی حمایت کرتے رہینگے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں