29,30اکتوبر کی ملک گیر ہڑتال آئی ایم ایف کے ظالمانہ تسلط کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گی،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج اندسٹریز

منگل 22 اکتوبر 2019 23:40

29,30اکتوبر کی ملک گیر ہڑتال آئی ایم ایف کے ظالمانہ تسلط کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گی،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج اندسٹریز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج اندسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ 29,30اکتوبر کی ملک گیر ہڑتال عالمی سود خور ادارے IMF کے ظالمانہ تسلط کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا سود اور سود خور اداروں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا بیڑا غرق کیا ہے ۔ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست سے تعبیر کرتے ہیں تو انہیں فوری طور پر اللہ اور اس کے رسول سے جنگ بند کر دینا چاہیے ۔ اس جنگ کی وجہ سے ملکی بجٹ کا 70% IMF کے سود اور قرضے کی نظر ہو جاتا ہے ۔ اور IMFکی سود خوری کی وجہ سے عوام کا خون نچوڑ ارہا ہے ۔ ملک کا پیدا ہونے والا ہر بچہ24 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے۔

(جاری ہے)

IMF کی پالیسیوں کو من و عن تسلیم کرنے کی وجہ سے تجارت اور صنعت بند ہو گئی ہے ۔ مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں اور تاجر بد حالی کا شکار ہیں ۔ آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ناز پلازہ صدر میں تاجروں سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ناز پلازہ کے رہنما نوید احمد ، عثمان شریف کراچی اسپورٹس کے صدر سلیم ملک، صدر ٹریڈرز الائنس کے رہنما محمد ربّان پاکستان کنفیکشنری ایسوسی کے چیئرمین جاوید حاجی عبد اللہ ، اقبال یوسف ، محمد عارف ، کامران صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہا کہ جمعہ25 اکتوبر کو تاجر اپنے مطالبات کے حق میں بولٹن مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیں گے۔ جس کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری کریں گے اور اس دھرنے میں کراچی کی تمام مارکیٹوں کے تاجر اس بھر پور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت NICکی شرط کو ختم کرکے فکسڈ ٹیکس نظام نافذ کرے ۔ ملک کی معیشت کے رکے ہوئے پہیے کو چلانے کے لیے تاجروں کے مطالبات کی منظوری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے تاجر 29,30 اکتوبر کی ہڑتال پر متفق ہیں ۔ ملک بحران کا شکار ہے ۔ کارخانے بند اور مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔ ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے IMFکے ڈکٹیشن سے نکلنا ہو گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں