حج کوٹہ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پرسیکریٹری وزارت مذہبی امور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے حج کوٹہ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پرسیکریٹری وزارت مذہبی امور اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو حج کوٹہ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکریٹری وزارت مذہبی امور اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کی کیٹیگیریز بنانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کیٹیگریز جے مطابق حج کوٹہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیٹیگریز کے بغیر کوٹہ تقسیم کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کیٹیگیریز 2010 میں ختم کردی گئی تھیں۔ معاملہ دوبارہ کابینہ ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے۔عدالت نے وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اصل صورت حال کا تحریری جواب دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں