اقبال زیڈ احمد کے بیٹے فصیح الدین اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ،نیب سے انکوائری رپورٹ طلب

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں کاروباری شخصیت اقبال زیڈ احمد کے بیٹے فصیح الدین اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت نے نیب سے پانچ ہفتوں میں انکوائری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورت میں اقبال زیڈ احمد کے بیٹے اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی دیگر ملزمان میں عتیق الدین، عاصم افتخار، ریاض احمد، سعدیہ احمد اور شہزاد شفیق شامل ہیں دوران سماعت نیب پراسیکوٹڑ کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی درخواستوں کی کاپیاں موصول نہیں ہوئیں، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست کی کاپیاں تو نیب کو موصول ہوچکی ہیں، فائل پر دستخط بھی ہیں، جس پر نیب کا کہنا تھا کہ آفس میں دی ہوں گی، پراسیکیوشن کو نہیں ملیں،تمام ملزمان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،عدالت نے نیب سے پانچ ہفتوں میں انکوائری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اقبال زیڈ احمد کی گرفتاری کے بعد نیب ہمیں بھی گرفتار کرسکتا ہے،منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزام میں اقبال زیڈ احمد نیب کی تحویل میں جیل میں ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں