جناح و سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری شعبہ کے صحت کے مراکز اسٹیٹ آف آرٹ کا نمونہ ہیں ،کمشنر کراچی

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ جناح و سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری شعبہ کے صحت کے مراکز اسٹیٹ آف آرٹ کا نمونہ ہیں اور ہمارے ڈاکٹرز ماہر اور تجربیکار ہیں جو ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اپنی خدمات ا ور کارنامے سرانجام دے رہے ہیں جو کہ ہمارے لیے قابل قدر اور قابل ستائش امر ہے۔

ان خیالات کااظھار انہوں نے آج جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر میں پبلک سیکٹر اسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کے حوالے سے منعقدہ 54 ویں سالانہ سمپوزیم میں اعزازی مھمان کی حیثیت سے شرکا سمپوزیم سے کطاب کررہے تھے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ وہ بھی میڈیکل کے شعبہ سے تعلق کھتے ہیں لیکن اچھے طالبعلم کی طرح نہیں ، انکے والدین اور دیگر بھی ا س شعبہ سے وابستہ تھیا س لیے وہ میڈیکل فیلڈ سے زیادہ قریب ہیا ور انکی مشکلات، تکالیف و مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ اس میں کو ئی دوسری رائے نہیں اور بغیر کسی ہچکچاھٹ کے کہ ہمارے اداریا ور اور ہمارے ڈاکٹرز قابل فخر اور اپنے شعبہ میں مہارت و فن کی صلاحیت کے حامل ہیں، میں نے ایک تقریب میں کسی سے کہا کہ ہم ہر ایک چیز برآمد کرسکتے ہین لیکن ہم اپنے ڈاکٹرز برآمد نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ہمارے ڈاکٹرز اور میؓڈیکل کے شعبہ کے افراد و شخصیات قابل فخر اور باصلاحیت ہیں۔

کوئی شہبہ نہیں کی سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارے ادارے بھت اچھے طریقہ سے کام کرکے نتائج دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعلی سندھ اور حکومت سندھ کا ایسے اداروں کو بھرپور تعاون بھی حاصل ہے اور وہ بغیر کسی مداخلت کے عوام کی بھرپور خدمت اور متعلقہ سہولیات فراہم کررہے ہیں اور صحت کے اداروں میں بھی معیاری سولیات و دیکھ بھال کررہے ہیں۔

قبل اذیں سابق ایگیکیٹو ڈائریکٹر و مھمان خصوصی پروفیسر حسن منصور زیدی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے منتظمین کو 54 واں سالانہ کامیاب سمپوزیم منعقد کرنے پر مبارکباد دییتے ہوئے کہا کہ یہ امر باعث فخر ہے کہ اس دفعہ 1000 سے زائد شرکا نے رجسٹریشن کرائی ہے انہوں نے کہا کہ میرے ھائوس جاب سے لے کر ڈائریکٹر بننے تک جناح اسپتال میں کافی بھتری آئی ہیا ور یہ سب ٹیم ورک اور محنت کا صلہ ہے ، ڈاکٹر سیمیں جمالی ا ور انکی ٹیم نے یہ سمپوزیم بھی منعقد کراکے طبی شعبہ میں بھی نمایاں کام سر انجام دیا ہے۔

انکولوجی اور فزیو تھراپی کے شعبوں میں بھی کافی ترقی ہوئی ہے بلکہ میں تو یہ کہونگا کہ اونکولوجی کے شعبہ میں جناح اسپتال کا شمار پورے پاکستان میں بنیادی اور سربراہء حیثیت کا ہے۔ امید ہے یقیننا دیگر شعبوں میں بھی یہ پوری ٹیم اسٹاف، انکی تقرری اور ترقی ودیگر معامالات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے مسائل کو کم کریگی اور ایسے سمپہوزیم بھی ہرسال کی طرح منعقد اور کامیاب بھی ہونگے۔ تقریب سے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، پروفیسر ڈاکٹر شاھد رسول اور دیگر نے بھی خطاب کیا ور سمپہوزیم کے دوسر سیشن بھی منعقد ہوئے، مھمان خصوصی ا ور دیگر کو شیلڈز بھی پیش کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں