موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میں مختلف ادویات کاکال پڑ گیا

دانت کے درد کے لیے عام طور پر استعمال کی جانے والے ٹیبلیٹ اینسیڈ اور فیروبن 100 اچانک غائب ہوگئیں

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میں مختلف ادویات کاکال پڑ گیا ۔ کراچی کی میڈیسن مارکیٹ سے عام استعمال کی مختلف میڈیسن اچانک غائب ہو گئیں۔ دانت کے درد کے لیے عام طور پر استعمال کی جانے والے ٹیبلیٹ اینسیڈ اور فیروبن 100 اچانک غائب ہوگئی ہیں بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری ڈینٹسٹ بھی اس بات کو لے کرپریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال کے شعبہ دانت کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا کے اچانک میڈیکل ریپزینٹیٹو آئے اوراینسیڈ کے نام سے دوائی متعارف کروانے شروع کردی اب آہستہ آہستہ یہ میڈیسن مارکیٹ سے غائب کردی گئی جبکہ اس طرح فیبرون 100 بھی مارکیٹ سے غائب ہے اور میڈیکل اسٹور والے فاسٹ ایش کے نام سے دوائی کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں اس طرح ناک کان گلے کی خرابی میں عام طور پر استعمال کی جانے والی ایرینیک فورٹ اور ایرینیک بھی مارکیٹ میں بالکل ناپید ہیں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی عام استعمال کی جانے والی یہ میڈیسن مارکیٹ سے غائب ہیں جبکہ ان کے متبادل عام تیار ہی جانے والی میڈیسن فروخت کی جارہی ہیں شہر کے بعض میڈیکل اسٹور اور پسماندہ علاقوں میں پیناڈول کے بدلے ٹوراڈول کی فروخت بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں