میئر کراچی وسیم اختر اپنے کرپٹ افسران کو لگام دیں،جمال صدیقی

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:03

میئر کراچی وسیم اختر اپنے کرپٹ افسران کو لگام دیں،جمال صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) کے ایم سی کے کرپٹ انکروچمنٹ عملے کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں غریب عوام سے لوٹ مار جاری اس سلسلے میں پٹیل پاڑہ کی سڑک کنارے فٹ اتھ پر موجود غریبوں کے رکشے توڑ دیے گیے مزدور مشتعل احتجاج، اطلاع پر علاقے کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی واقعے کی جگہ پہنچ گئے مشتعل مظاہرین سے بات چیت کرکے انہیں منتشر کرایا اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر اپنے کرپٹ عملے اور افسران کو لگام دے غریبوں کے رکشے توڑنے کا یہ عمل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انکروچمنٹ پورے شہر میں نظر نہیں آتی غریبوں کے رکشے توڑنے کے لیے انتظامیہ پھڑتیاں دکھا رہی ہے کرپٹ انکروچمنٹ کا عملہ مسلسل لوگوں کو تنگ کرکے ان سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کررہا ہے رکشے توڑنے کا عمل حلقے کی عوام کو خوفزدہ کرکے بھتہ بٹوڑنے کی بھونڈی کوشش ہے تحریک انصاف مزدوروں کے ساتھ ہے کسی قسم کی بھی ناجائزی برداش نہیں کریں گے واقعے پر میئر کراچی فوری نوٹس لیں اور عملے کے خلاف کاروائی کریں بعدازاں رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات اور کے ایم سی کے کرپٹ انکروچمنٹ عملے کی عوام کے ساتھ زیادتیوں پر آگاہ بھی کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں