سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ کی میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمن سے ملاقات

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدرسیدذوالفقارشاہ نے میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمن سے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کرکے انہیں تنخواہوں اور پنشن میںاضافہ شدہ 15 فیصد کو چامل کرنے، فائرفائٹرز کے فائر رسک الائونس کی ادائیگی، ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی سمیت کے ایم سی ورکشاپ میں مؤذن کی اسامی پر تقرری کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے بھیجے گئے لیٹر کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور انہیں کڈنی ہل پارک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی براہ راست مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی نے کہا کہ فنڈز کی قلت کے باعث ادائیگیاں مشکل ہورہی ہیں۔ آمدنی میں اضافے کیلئے وسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ کو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے، تنخواہوں، پنشن میں 15 فیصد اضافے کی ادائیگی اور فائر فائٹرز کے فائر رسک الائونس کی ادائیگی کیلئے ہر ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کڈنی ہل پارک منصوبے میں تعاون کرنے پر یونین رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں