کرا چی، پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا پولیس اپگریڈیشن کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کا اعلان

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:43

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے پولیس اپگریڈیشن کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چکنے گڑھے کی مانند ہیں جنہیں اپنے ہی محکمے کے پولیس اہلکاروں کی تکلیف سے کوئی خاصہ فرق نہیں پڑھتا محکمہ پولیس سندھ میں 10000 بھرتیوں کا وعدہ کرنے والے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ صاحب پولیس اپ گریڈیشن کے مسئلے پر انتہائی عدم دلچسپی مظاہرہ کررہے ہیں تحریک انصاف کی جماعت نے ہمیشہ ظلم بربریت اور نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 9 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو خط لکھا تھا کہ پولیس اپ گریڈیشن کے نوٹیفیکیشن جاری کریں مگر جواب اب تک نہیں آیا وزیر اعلیٰ کو شرم آنی چاہیے سب سے زیادہ استعمال آنے والا محکمہ پولیس کا ہے پولیس اہلکاروں نے اس شہر کے لیے قربانیاں دی ہیں وزیراعلیٰ سندھ اپنا جھنڈہ انچا کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں سے دھرنوں اور احتجاج پر واٹر شیلینگ اور لاٹھی چارج کرواتے ہیں اور اب جب پولیس اہلکاروں کے جایئز حقوق کی بات کررہے ہیں تو وزراعلیٰ خاموش ہیں انہوں نے مزید کہا بروز جمعہ 25 اکتوبر تک اگر پولیس اہلکاروں کی اپگریڈیشن بمعہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیے گئے تو پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں