یوتھ انٹیلی جنسیا کے تحت تین روزہ فلیئر خوش آئند اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرے گا،محمد حسین محنتی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:43

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نوجوان امید پاکستان ہیں۔ یوتھ انٹیلی جنسیا کے تحت تین روزہ فلیئر خوش آئند اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں یوتھ انٹیلیجنسیا کے عزیز احمد اور محمد حذیفہ وکیل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے طلباء کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

وفد نے انہیں پی ایف میوزیم میں یوتھ انٹیلیجنسیا کے تحت 28 تاء 30 اکتوبر کو ہونے والے سہ روزہ فلیئر میں شرکت کی دعوت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد حسین محنتی نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بڑا ٹیلینٹ موجود ہے جنہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے مگر بد قسمتی سے آج امت کے نوجوانوں کو مقصد زندگی سے ہٹا کر بے راہ روی اور بے مقصد زندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

یوتھ انٹیلیجنسیا کے پلیٹ فارم سے سہ روزہ فلیئر کا انعقاد قابل تحسین ہے اس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی نشونما اور ملک و قوم کیلئے کچھ کرنے کیلئے آگے بڑھنے کا جذبہ بڑھے گا۔ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس اور روزگار کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیںیوتھ انٹیلیجنسیا نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر امید کی طرف راغب کریں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں