افسوسناک بات ہے کہ سندھ کے اسپتالوں سے متعلق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جاتی، ریاض حیدر

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:43

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی رہنماو رکنِ سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ سندھ کے سپتالوں سے متعلق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جاتی دادومیں تحصیل میھڑ کے تعلقہ اسپتال میں مریضوں کو سہولیات کا فقدان ہے 60 بیڈز پر مشتمل اسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سینکڑوں سے زائد ڈاکٹرز گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں نہ ضلع انتظامیہ کو کوئی پرواہ ہے اورمحکمہ صحت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں سندھ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری کی صورت میں مالی مریضوں کو انجکشن اور ادوایات دے رہے ہوتے ہیں سندھ اسمبلی میں مالی کی ویڈیو کو مینسٹر ہیلتھ کی جانب سے جھٹلایا گیا کب تک سندھ حکومت عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلتی رہے گی سندھ کے ہسپتالوں میں انسان کو جانور کی طرح رکھا جاتا ہے محکمہ صحت سندھ اب تک ڈینگی پروگرام کے تحت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام بھی ناکام ہوگئے سندھ بھر میں ڈینگی 6932 افراد متاثر ہوئے جبکہ دیگر اضلاع میں 428 افراد متاثر ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں