ٹڈی دل کو کھانے کا مشورہ دینے والے وزیر کی منطق قابل افسوس ہے،جمال صدیقی

منگل 12 نومبر 2019 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) وزیر زراعت سندھ کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنماء جمال صدیقی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ٹڈی دل مارنے کی بجائے کھانے کا مشورہ دینے والے صوبائی وزیر کی منطق قابل افسوس ہے سندھ حکومت کے پرچی والے وزراء سے اس قسم کے بیانات کی ہی امید کی جاسکتی ہے ٹڈی دل کے حوالے سے کچھ کر نہیں سکتے تو شہریوں کا مذاق بھی نہ بنایا جائے پی پی کے جلسے کے لیے اگر اسپرے ہوسکتا ہے تو شہریوں کے لیے کیوں نہیں سندھ حکومت سندھ کی عوام پر ٹڈی دل کی طرح حملہ آور ہے ہر بات میں وفاق پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت صوبے پر رحم کھائیں ٹڈی دل کے لیے وفاق پہلے ہی اپنی خدمات کے لیے سندھ حکومت کو واضع کہہ چکا ہے سندھ حکومت نے اگر مشورے ہی دینے ہیں تو بلاول کو زیادہ ضرورت ہے مشوروں کی سندھ حکومت ہر بات میں سندھ کی عوام کا مذاق بنانا بند کرے ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کیے جائیں زراعت کا محکمہ ٹڈی دل کو قابو پانے میں ناکام ہوچکا ہے صوبے میں زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے انہوں نے مزید کہا ٹڈی دل کی آمد کے باعث کاشتکار پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

ٹڈی تمام درختوں اور پودوں کو مکمل تباہ کررہا ہے ٹڈی کیخاتمے کے لیے فوری طور پر شہر میں فیومیگیشن جراثیم کش اسپرے کی ضرورت ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں