کرا چی،جعلی پولیس مقابلے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایف آئی اے ڈائریکٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 12 نومبر 2019 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) ماڈل کورٹ نے جعلی پولیس انکاؤنٹر کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سلطان علی خواجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

جعلی پولیس انکاؤنٹر کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر ماڈل کورٹ نے گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سلطان علی خواجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق 2015 میں چھ ملزموں نے گراؤنڈ میں بلا کر طارق حسین کو قتل کیا تھا، پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اسے پولیس مقابلہ قرار دیا تھا۔ سلطان علی خواجہ نے جعلی انکاؤنٹر کی پولیس افسران کے خلاف انکوائری کی تاہم اب تک انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع نہ ہو سکی جب کہ بار بار طلب کرنے کے باوجود سلطان علی خواجہ پیش نہیں ہو رہے ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں