ٰسندھ حکومت کا کراچی میں آن لائن بس سروس کی بندش کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ،بیرسٹر مرتضی وہاب

منگل 12 نومبر 2019 00:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت کا کراچی میں چلنے والی آن لائن بس سروس کی بندش کا قطعی کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی حکومت نے اس طرح کا کوئی قدم ا ٹھایا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں کہ حکومت سندھ نجی آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کررہی ہے سندھ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کررہی ہے تاکہ ایسی تمام آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو ریگیولیٹ کیا جاسکے اور ضابطہ کار میں لایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائیگی اور انہیں اعتماد میں لیکر ہی کوئی قدم ا ٹھایا جائیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اس قسم کی نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو خوش آمدید کہے گی ایسی بس سروسز کے زریعے نہ صرف شہریوں کو روزگار حاصل ہوگا بلکہ شہر میں ایک معیاری ٹرانسپورٹ سروس فراہم ہوگی تاہم اسکے لئے قانون سازی ضروری ہے اور سندھ وہ پہلا صوبہ ہوگا جو نجی آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نہ صرف ریگیولیٹ کررہا ہے بلکہ انہیں ریگنائیز بھی کریگا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں