ٹڈی دل سے نبرد آزما ہونے کے لیے بلدیہ وسطی کا ہنگامی اجلاس

فوری اقدام کے طور پراپنی مدد آپ کے تحت بلدیہ وسطی کی تمام نرسریز میں ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کا اسپرے کرادیا گیا۔ ریحان ہاشمی

منگل 12 نومبر 2019 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے ضلع ملیر، کورنگی اور ضلع شرقی کے بعد ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی آمد پر متعلقہ افسران کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں ٹڈی دل کی آمد کے حوالے سے اظہار تشویش کیا اور افسران کو بلدیہ وسطی کی تمام نرسریز میں ٹڈی دل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت فوری اسپرے کرنے کی ہدایت دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حوالے سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ اس سلسلے میں سندھ حکومت کے اب تک کے اقدامات مایوس کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ فصلوں کی بربادی کے بعد اب ٹڈی دل کا رخ شہری آبادی کی جانب ہونا اس امر کی جانب نشاندھی ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے صوبائی سطح سے نہ تو کوئی بروقت حکمت عملی تیار کی گئی اور نہ ہی کسی طرح کی احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹڈی دل کے حملوں سے فوری بچاؤ کے اقدامات بروئے کار لائے اور عوام میں پھیلنے والی بے چینی کو ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں