کراچی ،ایمرجنسی 15 و ایس ایس یو کا اسٹریٹ کرائمز کیخلاف مشترکہ کارروائی سے متعلق آگاہی اجلاس

منگل 12 نومبر 2019 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) ایمرجنسی 15 و ایس ایس یو کا اسٹریٹ کرائمز کے خلاف مشترکہ کارروائی سے متعلق آگاہی اجلاس‘ ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں منعقد ہوا‘ اس اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن صاحب ‘ ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان صاحب اور سینٹرل عارف اسلم راؤ صاحب ‘ ایس پیز صاحبان اور‘ بلدیہ‘ سائٹ‘ لیاقت آباد‘ گلبرگ‘نیوکراچی‘ ایس ایس یو کے ایس پی صاحبان‘ ڈی ایس آپریشن ویسٹ زون‘ایس ڈی پی اوز ضلع ویسٹ و سینٹرل‘سلیکٹڈڈ تھانوں کے ایس ایچ اوز ‘ ویسٹ زون کے زیڈ آئی بی انچارج‘ضلع سینٹرل و ویسٹ کے ڈی آئی بی انچارجز‘ ویسٹ زون اور ایس ایس یو کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں 15 کے رسپونس کو بہتر کرنا۔ کمیونیکیشن کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے۔ 15 کی موبائل کے ساتھ ایس ایس یو کی موبائل کے بھی رسپونس کرنے۔ پیٹرولنگ پلان اور ان مقامات کی نشاندہی کے بارے میں جہاں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں زیادہ ہو رہی ہیںکہ معاملات زیر غور آئے۔ 15 کی نفری اور ایس ایس یو کی نفری کے ساتھ پیٹرولنگ بھی کی جائے گی۔ایس ایس پی ویسٹ اور سینٹرل پیٹرولنگ پلان بنائیں گے۔

مددگار 15 کی اضافی موبائیلز اور موٹرسائیکل کی تعیناتی سیسٹریٹ کرائم سے متاثرہ ایریاز میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔نفری کی ڈی بریفنگ ایس پی آ فس میں ہو گی۔چیکنگ میکینزم بنایا جائے گا جو کہ ڈی ایس پی کی نگرانی میں کام کریے گا۔ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹر امین یوسفزئی صاحب نے ڈی آئی جی مقصود میمن کا شکریہ ادا کیا۔ اور مزید کہا کہ ایس ایس یو ISO سائیٹیی فائڈ ادارہ ہے۔ایس ایس یو نے VVIP سیکورٹی کے بہترین انتظامات کر رہا ہے۔ کرائمز خاص کر اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول پانے میں ایس ایس یو کی مدد ملے گی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں