حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے سندھ میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ،سردارعبدالرحیم

منگل 12 نومبر 2019 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے سندھ میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے عام استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں مگر سندھ حکومت کی کہیں بھی رٹ نظر نہیں آرہی ہے پرائیس کنٹرول اتھارٹی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ان کے افسران نے بیوپاریوں سے لاکھوںروپے رشوت لیکر ان کو من مانے ریٹ لینے کی اجازت دے دی ہے اپنے ایک بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سفید پوش اور مزدور طبقے کو دو وقت کی روٹی کھانے کے لیے محتاج بنا دیا گیا ہے ،اب ٹماٹر ،آلو پیاز کی چٹنی بنانے سے بھی لوگ محروم ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ کی حکومت کی غلط کارستانیوں کے باعث عام شہری سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا عدالتی احکامات پر حکومت عملدرآمد نہیں کراسکتی دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کے لیے بار بار سندھ ہائیکورٹ نے احکامات دیے ہیں مگر کمشنر کراچی عدالت میں جھوٹ بول رہا ہے اور اب بھی دودھ 110 روپئے لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ ٹماٹر ڈھائی سو روپے اور آلو پیاز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں دودھ کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ کروانا عدالتی احکامات کی توہین ہے ،انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ کی حکومت ہوش کے ناخن لے یے نہ ہو کہ عوام ان کی غلط کارستانیوں کے باعث سول نافرمانی کی تحریک شروع کردیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں