مہاجر قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا تیس سالوں تک مہاجر نام پر ووٹ لینے اور اقتدار کا حصہ بننے والوں نے قوم کو کیا دیا،شاہد فراز

بدھ 13 نومبر 2019 00:05

ؐکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا تیس سالوں تک مہاجر نام پر ووٹ لینے اور اقتدار کا حصہ بننے والوں نے قوم کو کیا دیا،جنہیں مہاجر قوم نے تیس سالوں تک اپنا ووٹ ،اپنے بچوںکے منہ کا نوالہ اور اپنے لخت جگر تک ان پر قربا ن کردئیے بدلے میں انہوں نے قوم کو کیا دیا،سوائے نوجوانوںکی خون میں لپٹی لاشیں،مہاجر قوم کو انکی تہذیب و ثقافت اور علم وہنر کے خزانے سے دور کرکے انکے گلے میں بدنامی اور رسوائی کے طوق ڈال دئیے ۔

شاہد فرازنے عارضی gبیت الحمزہ پر بفرزون سے آئے مہاجراکابرین کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی موجودہ سیاسی صورت حال میں مہاجر قوم پریشان ضرور ہے لیکن ناامید نہیں ، انہوں نے کہا کہ مہاجر مخالف قوتیں اورسیاسی گِدسندھ کے شہر ی علاقوں پر جھنڈے اور پینافیلکس لگاکر یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،کہ جیسے خدانخواستہ سندھ کے شہری علاقوں سے مہاجر سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے ، لیکن مہاجر قوم اپنے حقوق اور دفاع کی جنگ لڑنا خوب سے جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد فرازنے کہا کہ مہاجر قوم کے نمائندوںنے قوم کے مینڈیٹ کے زریعہ قوم کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے بجائے ذاتی خواہشات اور مفادات کیلئے قوم کی شناخت اور حقوق کا سودا کرکے ہزاروں نوجوانوں کی شہادات اور انکے ورثہ کی قربانیوں سے بے وفائی کی ہے،جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کریگی،جبکہ قوم کے مجرموں کو قوم کے آگے اپنا احتساب کرنا ہوگا۔شاہد فراز نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہاجر قوم کو اپنے اتحاد اور سیاسی بلو غت سے قوم کو انتشاراور محرومیوں سے نجات دلانا ہوگی،جبکہ آپسی اختلافات اور مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفادات کو فوقیت اور ترجیح دینا ہوگی ،اور آنے والی نسلوںکے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں