کراچی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

بدھ 13 نومبر 2019 19:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے شادی کور کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 1,820کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی ہے ۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 1987ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔

جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقی میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی، موبائل گشت کے دوران پسنی سے تقریباً 40کلو میٹر دور شادی کور کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 1,820 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 1987.44/-ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں