کرتا پور راہداری کا کھلنا سکھ یاتریوں کے لیے بہت اہم ہے،کھیل داس کوہستانی

بدھ 13 نومبر 2019 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) سندھ سے تعلق رکھنے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی نے باباگرونانک کے جنم دن پر کہا ہے کہ سکھوں کو اس سال دو خوشیاں ایک ساتھ ملی ہیں ۔ ایک بابا گورنانک کا 550 واں جنم دن اور دوسرا کرتا پور راہداری کھلنے کا ہے ۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے کراچی میں بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب میں بھی شرکت کی ان ہمراہ مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ مہیش کمار تلریجا بھی تھے ۔

بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان سکھ کونسل کے چیف پیٹرن سردار رمیش سنگھ، دربار سیوا داری بھائی جہنوار لال اور سریش کمار نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی کو سروپا پیش کیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی اور ملک میں امن کے قیام ، دہشت گردی خاتمے اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی درخواست کی گئی۔

(جاری ہے)

کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ کرتا پور راہداری کا کھلنا سکھ یاتریوں کے لیے بہت اہم ہے اور اس کا تمام سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نے میاں محمد نواز شریف نے بھی بہت کوشش کی تھی لیکن اس وقت یہ پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ اب کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے ساتھ ساتھ ہندو بھی آسکتے ہیں ۔ کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ ہم کشمیر میں بھارت کی جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔ عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کو ختم کراے۔ انہوں کہا کہ ہم آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں