سکاوئٹنگ اور صحت مندانہ سرگرمیاں طلبا و طالبات کے لئے یکساں اہمیت کی حامل ہیں،ریحان ہاشمی

بدھ 13 نومبر 2019 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اسکاوئٹنگ طلبا و طالبات کے لیے یکساں مفید جبکہ اس کا فروغ بلدیہ ضلع وسطی کا اہم مشن ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکریٹیریٹ وسطی میں محکمہ تعلیم وسطی کے زیر اہتمام اسکاوئٹنگ کی تربیت حاصل کرنے والے طلبا و اساتذہ میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر میونسپل کمشنر وسطی فہیم خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن, اساتذہ و متعلقہ افسران بھی موجود تھی.

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ ضلع وسطی اپنے محدود وسائل و اختیارات کے باوجود اپنے طلبا و اساتذہ کی فکری و جسمانی تربیت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور اس ہی مقصد کی تکمیل کی خاطر غیر نصابی سرگرمیوں کا تسلسل سے انعقاد کیا جاتا ہی. انہوں نے طلبا و اساتذہ سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ علم کی حصول عین عبادت ہے اور علم دینے والے کا رتبہ دین اسلام میں نہایت بلند رکھا گیا ہے لہذا تمام طلبا حصول علم کے لئے اپنے اساتذہ کی لازمی عزت و تکریم کریں. تقریب کے اختتام پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اسکاٹس طلبا و اساتذہ میں اسناد بھی تقسیم کیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں