کراچی ، پہاڑوں میں چھپائی گئی 1,820 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

بدھ 13 نومبر 2019 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقی میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی، موبائل گشت کے دوران پسنی سے تقریباً 40کلو میٹر دور شادی کور کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 1,820 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 1987.44/-ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں