محکمہ پولیس سندھ کے افسران اور منسٹریل اسٹاف کی ترقیوں کے حوالے سے پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن ساؤتھ میں خصوصی تقریب

آئی جی سندھ کی ترقی پانیوالے 456 سب انسپکٹرز اور580 منسٹریل اسٹاف کو مبارکباد

بدھ 13 نومبر 2019 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) محکمہ پولیس سندھ کے افسران اور منسٹریل اسٹاف کی ترقیوں کے حوالے سے پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن ساؤتھ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں اگلے عہدوں پرترقی پانیوالے 456 سب انسپکٹرز اور580 منسٹریل اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس مجموعی عمل میں ایڈیشنل آئی جی ای اینڈ ٹی آفتاب پٹھان،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالخالق شیخ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ‘ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ فائنانس ذوالفقارلاڑک،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عمران قریشی اورانکی ٹیمزکی شب و روزمحنت،کاوشوں اور تمام ترسنجیدہ اقدامات لائق ستائش وتعریف ہیں۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھا کہ مختصرمدت کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پولیس ملازمین کی میرٹ اوراہلیت پرترقی کے عمل کویقینی بنانا ایک مشکل ٹاسک تھا جسے ٹیم ورک،محنت اورلگن کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانا بلاشبہ لائق تعریف وتحسین ہے ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل اورپھر اے ایس آئی سے سب انسپکٹرپھرانسپکٹر،ڈی ایس پیز،ایس پیز کے عہدوں پرترقی جبکہ منسٹریل اسٹاف کے جونیئر سے سینئر کلرکس اور پھر اسسٹنٹ اور آفس سپرانٹنڈنٹ تک کے عہدوں پرترقی کے مجموعی عمل واقدامات میں وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ سندھ کے بھرپور تعاون کا تہہ دل سے مشکور وممنون ہوں۔

ڈاکٹرسیدکلیم امام نے کہاکہ محکمہ پولیس سندھ کے مجموعی امور واقدامات میں میرٹ، شفافیت اورغیرجانبداری میری ترجیحات ہیںاور آپ سب لوگوں پر بھی لازم ہے کہ اپنے عہدے اورحلف کی پاسداری کو اپنا شعاربنائیں کیونکہ اللہ پاک کے نزدیک محنت لگن اوردیانتداری سے کام کرنیوالوں کاایک علیحدہٰ مقام ہے ۔انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت کے لیئے وقف کردہ آپکے شب ورز کااجردنیا ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی ملیگا۔

لہٰذا مسائل اورمشکلات میں گھرے انسانوں کا مسیحا بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ پختہ ارادے اور یقین محکم کامیابی کی ضمانت ہیں۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ای اینڈ ٹی سندھ نے کہا کہ محکمانہ ترقی سندھ پولیس کے ملازمین کی دیرینہ خواہش تھی اور باالخصوص منسٹریل اسٹاف کو گزشتہ کئی عرصوں سے اس دن کا انتظار تھا۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی کے اس عمل کی کامیابی کا تمام ترکریڈٹ آئی جی سندھ کو جاتا ہے کہ جنکی ذاتی دلچسپی،سنجیدہ اقدامات اوررہنما ہدایات ونگرانی کی بدولت ایک مشکل ترین مرحلہ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال ابتک سندھ پولیس کے تحت مختلف کیڈرکے 7000ملازمان کوترقیاں دی جاچکی ہیں۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ نے ترقی پانیوالے پولیس افسران اور منسٹریل اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی ایمانداری اور دیانت کے ساتھ فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنائیں اور اپنی کارکردگی اور عوام دوست اقدامات کی بنیاد پر محکمہ پولیس سندھ کی نیک نامی میں مزیداضافہ کریں۔

انکاکہنا تھاکہ محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات میں شب ورز مصروف عمل ہیں۔جسکا مقصدصرف اورصرف پولیس ملازمین کے مورال کو بلند کرنا اور انھیں یہ یقین دلانا ہے کہ محکمہ پولیس سندھ ایک خاندان کی مانند ہے ۔جو ایک دوسرے کے مسائل اورمشکلات کا نہ صرف بخوبی ادراک رکھتے ہیں بلکہ انھیں بروقت حل کرنیکو ایک فریضہ بھی سمجھتے ہیں۔

تقریب میں سول سوسائٹی سے وابستہ معروف شخصیات کے علاوہ سی پی ایل سی چیف اور ترقی پانیوالے پولیس ملازمین کی ایک کثیرتعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی سندھ ودیگر سینئر پولیس افسران نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانیوالے 456انسپکٹرزکوانکے عہدوں کے رینک لگائے جبکہ580 منسٹریل اسٹاف کوبھی مختلف عہدوں پرترقی کے باقاعدہ مکتوب بھی دیئے ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں