پاکستان کو واشنگٹن اکارڈ کی تنظیم کا مستقل ممبربنانے کی منظوری دیدی گئی،رخسانہ زبیری
اب پاکستانی انجینئرز کی ڈگریاں امریکہ اور یورپ میں قابل قبول ہو گئیں،سابق چیئرپرسن پاکستان انجینئرنگ کونسل
جمعرات 14 نومبر 2019 00:04
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام اور شعبہ ہذا کے فارغ التحصیل طلبہ کے تعاون سے اسٹاف کلب کے سبزہ زار پر منعقدہ ’’سالانہ تقریب اورعشائیے ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انجینئررخسانہ زبیری نے مزید کہا کہ آج کل ڈاکٹر زکے حوالے مختلف ممالک میں مسائل چل رہے ہیں لیکن پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کاوشوں سے بین الاالقوامی سطح پر انجینئرز کا یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔انہوں نے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی انچارج ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پرمبارکبادبھی پیش کی۔جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب نے کہا کہ سائنس کی ترقی اور جدید طرزِ زندگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ کیمیائی طریقوں سے تیار کردہ اشیا کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روزبہ روز نئی قسم کی اشیا وجود میں آرہی ہیں اور انھیں زیادہ سے زیاد قابلِ استعمال اور کارآمد بنانے کے لیے تحقیق کا عمل جاری ہے۔ انچارج شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق کی قیادت میں شعبہ کیمیکل انجینئرنگ بہت تیزی سے ترقی کررہاہے اور میں ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انسٹی ٹیوٹ آف انجینئر ز کے صدر اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مستقل رکن انجینئر سہیل بشیر نے کہا کہ بین الاقومی ماڈیولز کی کچھ ضروریات ہیں جس میں یہ ہے کہ اتنے فیصد انجینئرنگ کانصاب ہونا چاہیئے ،اتنامیتھمیٹکس اور اتنے فیصد ہیومینٹیز ہوناچاہیئے اگر اس نصاب کے حساب سے آپ کا کورس ڈیزائن نہیں ہوا ہوتوآپ جب بین الاقوامی سطح پر کہیں جائیں گے توآپ کو الگ سے امتحان دیناپڑتاہے۔لیکن آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بین الاقوامی ماڈیولز کو نصاب کاحصہ بنایا اور واشنگٹن اکارڈ کا مستقل ممبربننے کے بعد سے پاکستانی انجینئرز کی ڈگریاں امریکہ اور یورپ میں قابل قبول ہو گئیں۔انچارج شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ اس ادارے کے سفیر ہوتے ہیں جوپوری دنیا میں اپنا لوہا منواکر اس ادارے کا نام روشن کرتے ہیں۔جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے طلبہ پوری دنیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ،یہ ہی طلبہ بین الاقوامی اور قومی صنعتوں اور اپنی جامعہ کے مابین پل کا کردار بھی اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ذاتی دلچسپی کی بدولت شعبہ ہذا کی زیر تعمیر نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی اور طلباوطالبات کو نئی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔سابق چیئر مین شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی ڈاکٹر فصیح اللہ نے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے قیام سے لے کر اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور شعبہ میں ہونے والے کام اور نصاب کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فرقان علی نے کہا کہ ہم نے جامعہ کراچی میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اسٹوڈنٹس چیپٹر تشکیل دیا ہے اور جلد ہی چیپٹر میں طلبہ کی کابینہ بھی تشکیل دی جائے گی۔مذکورہ چیپٹر کی تشکیل کا مقصد جامعہ کراچی کے شعبہ ہذا کے طلبہ کو بین الاقوامی شناخت دینا ہے جس کی بدولت طلبہ کو ای بکس،انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے اور اس چیپٹر کے تحت فی الحال 80 سے زائد طلباوطالبات کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری