جھڈوکے رہائشی ہندوکمیونٹی کے دو افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر جامع مسجدبنوری ٹائون میں اسلام قبول کر لیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) جھڈوکے رہائشی ہندوکمیونٹی کے دو افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر جامع مسجدبنوری ٹائون میں اسلام قبول کر لیا ہے۔جھڈوکے رہائشی نوجوان مون اور لڑکی کملا نے گزشتہ روزگرومندرپرواقع جامع مسجد بنوری ٹائون کراچی میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیاہے۔اسلام قبول کرنے کے بعدنوجوان کانام مون سے تبدیل کرکے مسلم نام محمددانش اور لڑکی کا مسلم نام جنت بی بی رکھ دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نومسلم جوڑے کااسلام قبول کرنے کے بعدنکاح پڑھایاگیا۔جس کے بعد دونوں رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔اس موقع پر نومسلم جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمیں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اپنی مرضی سے اسلام قبول کیاہے۔اسلام امن ومحبت اور رواداری کا درس دیتاہے۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر دلی سکون حاصل ہواہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پر کسی بھی قسم کا کوئی دبائونہیں ڈالا گیا۔اسلام قبول کرناہمارے لئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں