ایک سالہ بچے کو ملائشین خاتون کے حوالے کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 27نومبر تک ملتوی

جمعرات 14 نومبر 2019 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سول جج جنوبی میں ایک سالہ بچے کو ملائشین خاتون کے حوالے کرنے سے متعلق کیس کی سماعت فاضل جج کی عدم حاضری کے باعث 27 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔آئندہ سماعت پر بچے کی حوالگی اور خلع سے متعلق دونوں فریقین کی جرح مکمل کی جائے گی۔ملائشین خاتون صوفیہ نے سول جج جنوبی کی عدالت میں اپنے پاکستانی شوہر کے خلاف خلع اور بچہ حوالگی کا کیس دائر کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار صوفیہ کے مطابق غازی مقبل علی نامی شخص نے مجھ سے 2015 میں شادی کی تھی۔2017 میں ہمارے ہاں راکیل نامی بچے کی پیدائش ہوئی۔شادی کے بعد مجھے پتہ چلاکہ میرا شوہر نشے کا عادی اور ڈکیت ہے۔میرے شوہر مقبل علی پر کراچی کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے مختلف مقدمات بھی درج ہیں۔میرے شوہر مقبل علی شادی سے پہلے اپنے حوالے سے کچھ اور بتایا تھا لیکن شادی کے بعد کچھ اور نکلا۔عدالت مجھے خلع کی ڈگری دے کر بچے کو میرے حوالے کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں