سرگودھا کے قریب گاڑی کو حادثہ ،خاتون دو بچوں سمیت موقع پر جاںبحق ،چار افراد زخمی

جمعہ 15 نومبر 2019 00:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) کراچی سے لاہور شادی پر آنے والے خاندان کی گاڑی تفریح پر مری جاتے ہوئے سرگودھا کے قریب حادثہ میں خاتون دو بچوں سمیت موقع پر جاںبحق چار افراد زخمی ہو گے۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی سے محمد آصف کا خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ کر تفریحی کے لئے کیری ڈبہ پر مری جان رہا تھا کہ سرگودھا کے قریب سیال موڑ سروس ایریا پر ان کی گاڑی ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محمد آصف کی 45 سالہ اہلیہ نرگس آصف دو بچیوں 22 سالہ وجہیہ آصف اور 21 سالہ ربیعہ آصف موقع پر جانبحق اور گھرانے کے چار افراد زخمی ہو گے۔

جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں