واٹر بورڈ کے ایم ڈی اور وزیربلدیات کی واٹر بورڈ کی پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے جھوٹی خبروں کی قلعی کھل گئی

پروجیکٹ ڈائریکٹر KWSSIP ایوب شیخ کی جانب سے کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کے اشتہار سے پرائیوٹائزیشن کے عمل کو تیز کردیا گیا

جمعہ 15 نومبر 2019 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدرپنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان،مرکزی رہنمائوں چن زیب،ناظم خان، ارشد اعوان ،کامریڈامر جلیل جونیئراور انچارج میڈیا سیل انچارج اشرف اعوان نے کہا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام ایوب شیخ کی جانب سے اخبارات میں مختلف شعبوں سوشل ڈیولپمنٹ اسپیشلسٹ، انوائرمنٹل اسپیشلسٹ، پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ، فنانشل اسپیشلسٹ، کمیونی کیشن اسپیشلسٹ کی اسامیوں پر 15 سال تجربہ رکھنے والے افراد کو بھرتی کرنے کا اشتہار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے واٹر بورڈ کو نجی شعبے کے مرحلے وار حوالے کرنے کے حوالے سے ایم ڈی واٹر بورڈ اور وزیربلدیات کے تردیدی بیانات کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ ورکرز یونین کسی صورت پرائیوٹائزیشن کو قبول نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں واٹر بورڈ کی تمام یونینز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور جلد ہی اس سلسلے میں متفقہ لائحہ عمل کے ذریعے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں