سندھ اور وفاق نے ملک میں انسداد نارکوٹکس پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہر قسم کی نارکوٹکس کو کنٹرول کرنے اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے کام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) سندھ اور وفاق نے ملک میں انسداد نارکوٹکس پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہر قسم کی نارکوٹکس کو کنٹرول کرنے اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے کام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر سیفران شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔

اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، صوبائی وزیر نارکوٹکس مکیش کمارچاولہ ، وزیراعلیٰ کے مشیرمرتضیٰ وہاب‘ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی‘چیف کلکٹر کسٹمز‘ ڈپٹی ڈی جی کوسٹ گارڈ‘آئی جی سندھ‘ سیکریٹری داخلہ‘کمشنر کراچی‘ایڈیشنل آئی جی کراچی ‘سیکریٹری ایکسائز اینڈنارکوٹکس اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہر قسم کی نارکوٹکس کوکنٹرول کرنے اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے کام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے گٹکے پرپابندی لگائی ہے‘ہر قسم کی نارکوٹکس کی فروخت کیخلاف سخت اقدام اٹھایا۔آئس ڈرگ کو مکمل طورپر کنٹرول کیا گیا ہے‘آئس ڈرگ اسکولز تک پہنچ گئی تھی جوکہ خطرناک تھا، آئس ڈرگ اسکول تک پہنچنے کی وجہ سے گرفتاریاں کی گئیں۔

ہم اپنے مستقبل کے معماروں کومحفوظ رکھناچاہتے ہیں۔وزیرسیفران شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ انسدادنارکوٹکس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، منسٹری آف نارکوٹکس سندھ حکومت سے تعاون کرے گی ، سکھر اور کراچی میں منسٹر آف نارکوٹکس کے سینٹرزہیں۔چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ نے بتایا کہ منشیات ملک میں نہیں بن رہی،باہرسے آ رہی ہیں، ہمیں منشیات کوسرحد پرروکنا ہوگا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں