لاڑکانہ میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے معصوم بچے کی موت ہر انتہائی افسوس ہے ، مسلم لیگ فنکشنل

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے لاڑکانہ میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے معصوم بچے کی موت ہر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری سرکار اور ضلعی حکومتوں کی نااہلی اور کرپشن کے بنا پر سندھ میں پاگل کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ضلعی حکومتوں کو کتوں کے مارنے کہ لیے ملنے والے کروڑوں روپے کی بجیٹ وزراء اور چئرمینز اور آفسران کہا جاتے ہیں جس کی وجہ سے کراچی سمیت پوری سندھ میں پاگل کتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ھے لاڑکانہ میں تو آئے دن پاگل کتوں کے کاٹنے کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اور تعلقہ اسپتالوں میں کتے کہ کاٹنے کی ویکسین تک مہیا نہیں ہے عوام لاوارث بن گئی ہے ،بلاول زرداری دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی سندھ سرکار کی کارکردگی کا جائزہ لے کہ اربوں روپئے کے بجٹ کے ہوتے آپ کی سرکار غریبوں کا علاج تک نہیں کرسکتی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں