کراچی، جشن عید میلادالنبیؐپاک سر زمین پارٹی کی شعبہ خواتین کے زیراہتمام محفل میلاد

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کی شعبہ خواتین کے زیراہتمام مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں محفل میلاد منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

محفل میلاد میں ثناء خواں خواتین نے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کے خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے اورسیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالی محفل میلاد میں جس میں پی ایس پی کے مختلف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی خواتین بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ، محفل میلاد میں ثناء خواتین کے ساتھ ساتھ پی ایس پی نشینل کونسل اراکین بلقیس مختیار، ڈاکٹر فوزیہ حمید، نائلہ لطیف، ناہید بیگم ، دیگر زمہ داران بھی موجود تھے ،محفل اختتام پر سلام پیش کیا گیا اور بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک وقوم کی ترقی کی خوشحالی، پی ایس پی کی کامیابی دعائیں کی گئیں پروگرام کے اختتام پر شرکاء میلاد میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس روح پرور محفل کے لیے شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے اسٹیج کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا تھا خواتین کی آمد پر انہیں پھولوں کے گجرے پیش کے گے پارٹی کے صدر انیس قائم خانی اور چیرمین مصطفیٰ کمال نے اتنی شاندار اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر شعبہ خواتین کی تمام عہدیداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں