سندھ حکومت اپنی زمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ، وفاقی حکومت نے بھی مایوس کیا، عامر خان

مولانا فضل الرحمان قابل احترام اور پاکستانی سیا ست کیاہم کردارہیں،مولاناصاحب کا پلان اے بھی کامیاب ہوا تھا،مولانا نے پلان بی میں بھی پر امن انداز اختیار کیا ہے، ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنو ینئر عامر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی زمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے وفاقی حکومت نے بھی مایوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کراچی کیلئے 162ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیوریج کانظام نہیں،کتوں کیکاٹنے اور پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں۔

میئر کے پاس اختیارات ہی نہیں تو وہ کام کیسے کریں گی سب سے ز یادہ ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوتی ہے اور وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کرتے رہتے ہیں، کراچی سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے شہر کو کیا دیاایک سوال پر ان کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام اور پاکستانی سیاست کیاہم کردارہیں،مولاناصاحب کا پلان اے بھی کامیاب ہوا تھا،مولانا نے پلان بی میں بھی پر امن انداز اختیار کیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں