اہلیان کراچی پنی عمارتوں پر غیر قانونی بل بورڈز ہورڈنگز اور آئرن فریم اسٹرکچر نصب نہ ہونے دیں ،مئیر کراچی کی جانب سے اپیل

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) سینئر ڈائریکٹر لینڈ انفورسمنٹ اینڈ اینٹی انکروچمنٹس بشیر صدیقی نے مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عمارتوں پر غیر قانونی بل بورڈز ہورڈنگز اور آئرن فریم اسٹرکچر نصب نہ ہونے دیں کیونکہ یہ بورڈز نہ صرف سپریم کورٹ کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی ھے بلکہ قدرتی آفات کی صورت میں یہ انتہائی وزنی بورڈز شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں تمام ایڈورٹائزرز سے بھی اپیل کی ہے وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں بلدیہ عظمی کراچی سے تعاون کریں، شہر میں موجود ایسے تمام غیر قانونی بل بورڈز اور آئرن فریم اسٹرکچرز کے خلاف محکمہ انسداد تجاوزات کی کاروائی سپریم کورٹ کے احکامات کی مکمل تعمیل تک جاری رھے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں، شہر کے چار اضلاع جنوبی، غربی، کورنگی اور وسطی میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اور اب تک سینکٹروں تجاوزات مسمار اورضبط کی جاچکی ہیں جبکہ مختلف گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی، شاہ فیصل نمبر1 ٹنکی اسٹاپ سے کبوتر چوک شاہ فیصل نمبر 3 تک اور کورنگی کراسنگ سے ناصر جمپ تک اینٹی اینکروچمنٹ کی ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اورپتھارے،کیبن ٹھیلے ضبط کر لیے یہ کاروائی ڈائریکٹر کورنگی مسرت علی خان ڈپٹی ڈائریکٹر خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم نواب و SHO شاہ فیصل پولیس اسٹیشن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ نے کی۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں حب ریوڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کے دوران فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر بنے چبوترے دیواریں گرل جھونپڑی ھوٹل دوکانیں مسمار کردی گئیں اور دیگر تجاوزات کیبن کھانے پینے کے اسٹال ریڑھیاں پتھارے پنکچر بنانے کا سامان پنجرے ضبط کر لئے گئے کاروائی ڈائریکٹر ویسٹ معین غوری ڈپٹی ڈائریکٹر بابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن کھانے پینے کے اسٹال پتھارے ریڑھیاں تخت کرسیاں میزیں پنجرے اور گنے کی مشین ضبط کر لی گئیں کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ نے کی، اسی طرح سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی سندھی ھوٹل روڈ اور نیو کراچی کے دیگر علاقوں اور ناظم آباد کباڑی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن کھانے پینے کے اسٹال ریڑھیاں تخت کرسیاں میزیں پنجرے پتھارے پنکچر بنانے کا سامان ضبط کرلیا کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ نے کی،کاروائی کے دوران پختہ اور نیم پختہ تجاوزات بشمول غیرقانونی دکانیں، ہوٹلز سمیت دیگر تجاوزات ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کی گئیں،سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کے مطابق ضلع ملیر اور شرقی میں بھی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی تیاری کرلی گئی،شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

انسداد تجاوزات کی کاروائیوں میں تعاون فراہم کرنے پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو فون کر کے شکریہ ادا کیا جبکہ کمشنر کراچی سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کرکے کہاکہ کراچی میں تمام غیر قانونی بل بورڈ ختم کئے جائیں گے اور سپریم کورٹ کے احکامات پرشہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں