پنشن، کموٹیشن اور گریجویٹی سے محروم بیمار ریٹائرڈ ملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کے لواحقین کی حکومت اور میئر کراچی کیخلاف درخواستیں

یونین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرایچ آر سی پی سے رجوع کررہی ہے۔ مقدمات کے اندراج سے ملازمین کی خدمت سے دور نہیں کیا جاسکتا، سجن یونین

اتوار 17 نومبر 2019 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی و ڈی ایم سیز کے 4 ہزار ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین کے لواحقین کو قانونی واجبات پنشن کموٹیشن و گریجویٹی کی مد میں 3 ارب روپے کی ادائیگی سے محروم ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق من پسند افسران اور سفارشی ملازمین کو خصوصی دلچسپی لیکر میئر کراچی نے ادائیگیاں کروادی ہیں جبکہ ترتیب میں واجبات کی ادائیگی کیلئے اپنی باری کا انتظار کرنے والے بیمار ریٹائرڈ اور وفات یافتہ ملازمین کے 10 سے زائد لواحقین پیسے نہ ملنے کے باعث اپنا احتجاج نہ کرواسکے اور اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

ایسے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کے لواحقین سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے جن کی جانب سے خدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیںدائر کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا جبکہ معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے اور ملازمین کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی بنیاد پر ایچ آر سی پی سے یونین رجوع کررہی ہے۔

انہوں نہ کہا کہ ملازمین کے حقوق کی جدوجہد سے مقدمات کے اندراج کی وجہ سے روکا نہیں جاسکتا۔ آج صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کی یونینز نے سجن یونین (سی بی ای) کے صدر سید ذوالفقار شاہ کے خلاف کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے میئر کراچی کی ایماء پر مقدمے کے اندراج کی درخواست دینے کی اطلاع پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کراچی میں اپنے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ صوبے بھر میں اس سلسلے میں احتجاج کیا جائے گا۔ کے ایم سی ملازمین میں بھی اس سلسلے میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں