سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھانے پینے کی اشیاء میں کیمیائی اجزا ملانے والے گروہ کو پولیس کے حوالے کر دیا

پیر 18 نومبر 2019 23:53

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے الآصف مارکیٹ میں بڑی کارروائی کر کے ایک گروہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جوکہ کھانے پینے کی اشیاء میں کیمیائی اجزاکی ملاوٹ کر کے شہر کراچی میں سپلائی کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار گروہ سے ذخیرہ کیا گیا مال بھی برآمد کر کے ضبط کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے علی خورشیدی کی جانب سے توجہ طلب نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت اشیاء اور مشروبات کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی جاری ہیں۔ انہوں کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے سندھ کے مختلف اضلاع میں مضر صحت مشروبات فروخت کرنے والے 50 سے زائد ٹھیلے ضبط کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ شہری فون نمبر 021-34323224 پر اس سلسلے میں اپنی شکایات درج کر وا سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں