پی آئی اے کے ٹشو ہیئر ڈریسر شاپ پر استعمال کا انکشاف

کافی عرصے سے ٹشو پیپرز 500 روپے فی کلو سے خرید رہا ہوں ، سیلون مالک کا دعویٰ

پیر 18 نومبر 2019 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) قومی ایئر لائن (پی آئی ای) کی فلائٹس اور مختلف دفاتر میں استعمال کے لیے تیار کرائے جانے والے ٹشو پیپر کراچی کی ہیئر ڈریسر شاپ پر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین نے خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپر زبھی نہ چھوڑے ، قومی ایئرلائن کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپرز گلشن اقبال کے معروف سیلون پر استعمال ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

سیلون کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے پی آئی اے کے معیاری ٹشو پیپرز 500 روپے فی کلو کے حساب سے خرید رہا ہے۔ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹشو پیپرز پی آئی اے فلائٹ کچن کے کچرے میں شامل کرکے چرائے جاتے ہیں۔پی آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کے علاوہ کٹلری اور دیگر سامان بھی چرا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق فلائٹ کچن سے سامان چرانے میں پی آئی اے ملازمین اور ٹھیکیدار ملوث ہوتے ہیں، پی آئی اے لوگو والے ٹشوپیپرز کی مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کی اطلاع پر انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں