کراچی :جیے سندھ قومی محاذ کی ریلی میں ریاست مخالف نعرے لگانے پر مقدمہ درج

منگل 19 نومبر 2019 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) جیے سندھ قومی محاذ (جسقم) کی ریلی میں ریاست مخالف نعرے لگانے پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے یں بغاوت سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں جسقم بشیر قریشی گروپ کے چیئرمین صنعان قریشی، صدر ملیر ضمیر حاجانو اور وائس چیئرمین الہیٰ بخش سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا نے پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی تھی، ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے خلاف بھی نعرے لگائے، چیئرمین جسقم کارکنان کو فسادات اور دہشت گردی پھیلانے کے لیے اکساتا رہا، ریلی کے شرکا کو حملے کے لیے بھی اکسایا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کیروز جسقم کی کراچی پریس کلب کے سامنے ریلی کے دوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں