خواہش ہے ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز کو آئوٹ کروں ، عثمان شنواری

سردیاں آگئیں ہیں اب لوبیا ہی لوبیا چلے گا ،میرا کوئی ڈائٹ پلان نہیں،جو ملے کھا لیتا ہوں، قومی فاسٹ بائولر

منگل 19 نومبر 2019 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) قومی فاسٹ بالرعثمان خان شنواری کی معصومانہ خواہش سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اورسابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز کو بالنگ کرانے کی تمنا ہے۔ عثمان خان شنواری نے کہاہے کہ دونوں لیجنڈری کھلاڑی ہیں،خواہش ہے دونوں کھلاڑیوں کو آئوٹ کروں۔ دونوں بلے بازوں کیوکٹیں اپنینام کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

لوبیا کڑاہی کھانے کے حوالے سے مشہور پاکستانی فاسٹ بالر نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سردیاں آگئیں ہیں اب لوبیا ہی لوبیا چلے گا ،میرا کوئی ڈائٹ پلان نہیں،جو ملے کھا لیتا ہوں۔عثمان خان شنواری نے کہا کہ ڈائٹ پلان پرعمل نہ کروں توپھرزیادہ وقت اسٹیڈٰیم میں گزارتا ہوں۔قومی فاسٹ بالر نے شکوہ کیا کہ انہوں نے بگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی دکھائی مگر عمدہ کارکردگی کیباوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا،امید ہے مستقبل میں کرکٹ کھیلنے کو ملے گی تو بہترین کارکردگی دکھاؤں گا۔

عثمان خان شنواری نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیاسے متعلق آسٹریلیا کیخلاف ہمارا پیس اٹیک مضبوط ہے ،نسیم شاہ اورعمران خان نیٹورمیچز میں شاندار بالنگ کی ہے۔ ٹیسٹ سیریزمیں بالرز آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں