گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑنے والا ملزم سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 21 نومبر 2019 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں مچھر کالونی سے گرفتار ہونے والے ملزم طفیل نے گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑنے کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم طفیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مارچ 2019 میں ساتھیوں کے ہمراہ گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑا، اور کمپلیکس سے 3 ایس ایم جی رائفل لے کر فرار ہوئے۔

(جاری ہے)

ملزم طفیل نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انھوں نے جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی جس سے ایک سپاہی زخمی ہوا، فرار ہونے کے بعد سمندر کے راستے اسپیڈ بوٹ پر سوار ہو کر ایران گئے، 5 ماہ ایران میں رہنے کے بعد کراچی لیاری میں کافی عرصہ روپوش رہا۔ملزم نے بتایا کہ وہ 2018 میں منشیات کے کیس میں بھی گوادر سے گرفتار ہوا تھا، 300 کلو گرام چرس برآمدگی کیس میں پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں