دوسری عالمی کنزیومراشیا2019کامیلہ آج ایکسپوسینٹر کراچی میں سجے گا

میلے کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر کریں گے،تین روزہ اس نمائش میں چائنا،ایران ،یورپ سمیت17ممالک کے 500سے زائدبرانڈزرکھی جارہی ہیں

جمعرات 21 نومبر 2019 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ای کامرس گیٹ وے کے تحت دوسری عالمی اشیائے صارف 2019کی نمائش آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی تین روزہ نمائش 24نومبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیاکی سب سے بڑی اشیائے صارف کی نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اخترسہ پہر 3 بجے کریں گیدوسرے روز وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی خصوصی طور پر شریک ہوں گے ،نمائش میں 350سے زائدانٹرنیشل کمپنیزچائنا،ایران اوریورپ جیسی وسیع مارکیٹ رکھنے والے 17ممالک کے 500سے زائدبرانڈزکی زبردست مصنوعات صحت ،فٹنس ،گھریلومصنوعات سے لے کرکھلونے ،بچوں کی مصنوعات جیولری ،فیشن ،دفتری سامان ،فرنیچر،فوڈ،بیگزسے متعلق دیدہ زیب اشیا رکھی گئی ہیں ،ای کامرس گیٹ وے کے روح رواں ڈاکٹرخورشید نظام کاکہنا ہیکہ پاکستان کومعیشت کاحب بنانے کیلئے ای کامرس گیٹ وے اپنی بھرپورتوانیاں صرف کررہاہے اورمعاشی حب کی ترقی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے مثبت فیصلوں سے قومی معیشت پراچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ڈاکٹرخورشیدنظام نے مزیدکہاکہ ہمارامقصدمعاشی حب کراچی میں چھوٹے اوربڑے تاجروں کے لیے کارباری سرگرمیاں بحال رکھناہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں