اینگرو فرٹیلائیزر کی جانب سے صحرائی ٹڈی دل کشُ ادویات کا عطیہ

جمعرات 21 نومبر 2019 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) اینگرو فرٹیلائزر نے سندھ اور پنجاب میں صحرائی ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کی غرض سے وفاقی حکومت کے پلانٹ پراڈکشن ڈپارٹمنٹ کو4.6ملین ٹن روپے مالیت کی 6.7ٹن کیڑے مارادویات مفت فراہم کی ہیں ۔ اس موقع پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نادر سالار قریشی نے کہا کہ ٹڈی دًل کا حملہ ہمارے کسانوں اور زراعت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے جس سے فوڈ سیکیوریٹی بھی متاثر ہوتی ہے۔

اینگرو فرٹیلائزر ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور بہبود میں شانہ بشانہ رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری جانب سے فصلوں کی حفاظت کیلئے عطیہ کی جانے والی ادویات ٹڈی دًل کے حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے حفاظت کریں گی۔ اینگرو فرٹیلائزر نے 13,430ڈبوں پر مشتمل 6.7ٹنLa Noda - Cyhalothrinملک کے بہترین مفاد میں وزارتِ فوڈ اینڈ سیکیوریٹی کے ذیلی ادارے کو مفت فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

اینگرو فرٹیلائزر کا یہ اقدام ملک میں ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں میں مدد فراہم کرے گا۔عطیہ کی جانے والی کیڑے مار ادویات سے 13430ایکٹر فصلوں کی حفاظت کی جاسکے گی۔اینگرو فرٹیلائزر ٹڈی دل کے خطرے سے پوری طرح آگاہ ہے اور ملکی زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے میں کمپنی کا اہم کردار ہے۔ موسم کی تبدیلی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے کچھ ٹڈیوں نے گرم مقامات کی تلاش میں پاکستان کے جنوب مغربی علاقوں اور ایران کے جنوب مشرقی علاقوں کی طرف افزائش نسل کی خاطر ہجرت کرنی شروع کردی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں